سرکاری فضائی کمپنی ایئر انڈیا کے ممبئی سے یہاں آ رہے ایک ہوائی جہاز کو
تکنیکی خرابی کی وجہ سے آج صبح پرواز کے کچھ دیر بعد ہی ممبئی ہوائی اڈے پر
واپس اترنا پڑا۔ایئر لائنز کے ایک ترجمان نے یہاں يواین آئی کو
بتایا کہ طیارے کے انجن میں
خرابی کی وجہ سے پرواز نمبر اے آئی -806 کو ممبئی سے پرواز کے بعد واپس
چھترپتی شیواجی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنا پڑا۔تاہم، ترجمان نے طیارے میں سوار مسافروں کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔